چوتھی جلد میں بنی نوع انسان کے لیے وہ گہری روحانی روایت ہے جو نئے پیغام کے قلب میں ہے۔
یہاں نئے پیغام کے الٰہیات اور روحانیت کے بنیادی متون ہیں۔ ان میں کتابیں عظیم تر برادری کی روحانیت اور رشتے اور اعلیٰ تر مقصد شامل ہیں۔ یہ منفرد اور مقدس متون مارشل ویان سمرز کو وحی کے ایک مسلسل عمل میں موصول ہوئے۔
ان متون میں بنی نوع انسان کو عظیم تر برادری میں روحانی علم کی راہ سے متعارف کرایا جاتا ہے — روحانی مشق اور اندرونی نشوونما کی وہ راہ جس پر ازل سے پوری کائنات میں عمل ہوتا آیا ہے۔ عظیم تر برادری میں روحانی علم کی راہ اب پہلی بار ہماری دنیا کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔
یہ متون دنیا کے لیے بنیادی تعلیم رکھتے ہیں: روحانی علم کے بارے میں (روحانی علم کیا ہے؟)، عظیم تر برادری کے بارے میں (عظیم تر برادری کیا ہے؟) اور رشتے اور اعلیٰ تر مقصد کے بارے میں، اور ساتھ ہی دنیا اور اُس سے پرے کائنات میں خدا کی موجودگی اور مقصد کی نوعیت پر بنیادی تعلیمات۔
یہ متون نئے پیغام کی روحانی بنیاد کو مزید مضبوط کرتے ہیں، مگر اکثر یہ فرد کے اندر قوت اور اسرار کی ایک نہایت قریبی پکار بھی بلند کرتے ہیں۔ یہ پکار انسان کے ذہن کی قدیم راہداریوں میں گونج سکتی ہے، اور اُس گہرے روحانی علم اور اُس قدیم یاد کو بلاتی ہے جو ہمارے اندر دریافت ہونے کی منتظر ہے۔
کتب